کچہ کریمنلز کیخلاف آپریشن مزید13خطرناک ڈاکوؤں کا سرنڈر

Feb 22, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر سے) پنجاب پولیس کی جانب سے ضلع راجن پور کے کچہ کے علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ راجن پور پولیس نے کچہ عمرانی، سکھانی، لونڈ، اندھڑ گینگ اور کچہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے مؤثر کارروائیاں کیں۔ترجمان پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس آپریشن کے دوران گرفتاری اور ہلاکت کے خوف سے انتہائی مطلوب گینگز کے 13 مزید ڈاکوؤں نے ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔ سرنڈر کرنے والے یہ ڈاکو اغوا برائے تاوان، قتل اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھے۔

(روز نامہ جنگ)

**************************