ماہ صیام کے پہلے جمعتہ المبارک پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ

Feb 21, 2026

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی ہدایت پر ماہ صیام کے پہلے جمعتہ المبارک پر پنجاب پولیس نے بھرپورسکیورٹی انتظامات کرتے ہوئے لاہور سمیت صوبہ بھر کی 32 ہزار 580 سے زائد مساجد، امام بارگاہوں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی سکیورٹی کے لیے 83 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار تعینات کیے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مساجد، امام بارگاہوں اور مارکیٹوں پر 18 ہزار افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضا کار سکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ ملک دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*******************