Feb 19, 2026
لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ رمضان المبارک کے دوران صوبہ بھر میں سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں 32 ہزار سے زائد مساجد، 2 ہزار سے زائد امام بارگاہوں اور 500 سے زائد اقلیتی عبادت گاہوں کیلئے جامع سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔مذہبی و عوامی مقامات کی حفاظت کیلئے 83 ہزار سے زائد پولیس افسران، اہلکار اور کمیونٹی رضاکار تعینات ہونگے۔ لاہور میں 18 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار اور کمیونٹی رضاکار مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں اور مارکیٹوں کی سکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ 238 ایس پیز، 989 ڈی ایس پیز، 2862 انسپکٹرز، 4787 سب انسپکٹرز، 6844 ہیڈ کانسٹیبلز، 55 ہزار 843 کانسٹیبلز اور 4 ہزار لیڈی کانسٹیبلز شامل ہوں گی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************