پنجاب پولیس کے زیراہتمام تیسرا آئی جی پنجاب نیزہ بازی کپ 2026ء پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز فاروق آباد میں منعقد ہوا،
قریش بنی ہاشم نیزہ بازی کلب ضلع سرگودھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی پی ٹینٹ پیگنگ کپ اپنے نام کر لیا، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب عبدالکریم کی ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو شاباش، ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا،
پنجاب کی روایت کے علمبردار کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے، آئی جی پنجاب
پنجاب پولیس کے زیراہتمام تیسرا آئی جی پنجاب نیزہ بازی (ٹینٹ پیگنگ) کپ 2026ء پنجاب کانسٹیبلری ہیڈکوارٹرز فاروق آباد میں کامیابی سے منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری ایڈیشنل آئی جی حسین حبیب امتیاز تھے۔تقریب میں ڈی آئی جی ٹریننگ راؤ منیر احمد ضیاء، ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی سید امین بخاری، اے آئی جی ٹریننگ زوہیب نصر اللہ رانجھا، ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز عدیل شکور سمیت دیگر سینئر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر سے 44 ٹیموں کے گھڑ سواروں نے نیزہ بازی کے سنگل، ڈبل اور فور رائیڈر کیٹیگریز میں سنسنی خیز مقابلوں میں حصہ لیا۔ مقابلوں میں گھڑ سواروں نے برق رفتاری، مہارت اور شاندار کرتب دکھا کر شائقین سے بھرپور داد وصول کی۔ قریش بنی ہاشم نیزہ بازی کلب، ضلع سرگودھا نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی جی پی ٹینٹ پیگنگ کپ اپنے نام کر لیا۔ جٹ بادشاہ نیزہ بازی کلب، ضلع راولپنڈی نے دوسری جبکہ وراثت غازی راوی کلب، ضلع فیصل آباد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری حسین حبیب امتیاز نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے فاتح کھلاڑی میاں فیاض احمد قریشی کو ایک لاکھ روپے نقد انعام اور ونر ٹرافی سے نوازا۔ دوسری پوزیشن کے کھلاڑی کو 75 ہزار روپے جبکہ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑی کو 50 ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی گئی۔
تقریب میں پولیس افسران و اہلکاروں، معززینِ علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایونٹ کے دوران ریسکیو 1122 اور ماؤنٹڈ سکواڈ پنجاب کانسٹیبلری ہمہ وقت الرٹ رہے۔اس موقع پر ایڈیشنل آئی جی حسین حبیب امتیاز نے کہا کہ ٹینٹ پیگنگ پاکستان کا روایتی اور ثقافتی کھیل ہے جس کے فروغ کے لیے پنجاب کانسٹیبلری ہر سال ایسے ایونٹس کا انعقاد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے مقابلوں سے نوجوانوں میں جسمانی صحت اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو شاباش دی، ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ پنجاب کی روایت کے علمبردار کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل برقرار رکھا جائے گا۔
Handout No. 126)
Syed Mubasher Hussain
Director Public Relations
Punjab Police
***************************
