آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کی ملاقات

Feb 18, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم سے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور فوری ریلیف کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، اسسٹنٹ محمد شاہد ندیم کی ٹرانسفر کی درخواست پر آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔ مرحوم سب انسپکٹر شوکت علی کے بیٹے کی جانب سے والد کو شہید قرار دینے کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسی طرح ہیڈ کانسٹیبل محمد عمران کی ٹرانسفر، شہید کانسٹیبل محمد ارشد کی اہلیہ کی شہید کلیم اور مرحوم کانسٹیبل محمد یاسین کے بیٹے کی بھرتی کی درخواستوں پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی ایس پی محمد یوسف کی ایکس پاکستان لیوکی درخواست پر ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ کانسٹیبل محمد نوید کی لسٹ بی میں اندراج کی درخواست پر سی پی او فیصل آباد کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ سینئر سکیورٹی کانسٹیبل محمد زاہد کی درخواست پر ڈی پی او مظفرگڑھ کو ریلیف کی ہدایت جاری کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

**************************