پولیس اور نادرامیں معاہدے پر دستخط

Feb 18, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس اور نادرا کے درمیان انفارمیشن شیئرنگ بارے معاہدے پر دستخط کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں ہوئی۔ مہمان خصوصی آئی جی عبدالکریم تھے ۔ چیف پراجیکٹ آفیسر ڈائریکٹوریٹ ہیڈ کوارٹرز نادرا رحمٰن قمر ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے ۔ معاہدے پر ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی منصور الحق رانا اور ارحمٰن قمر نے دستخط کیے ۔معاہدہ کے تحت نادرا پولیس کو فنگر پرنٹس میچنگ، بائیو میٹرک تصدیق و دیگر سہولیات فراہم کرے گا۔

(روز نامہ دنیا)

***********************