پولیس کی ہفتہ وار جنرل پریڈ افسران نے معائنہ کیا

Feb 17, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کی جانب سے ہفتہ وار جنرل پریڈ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے پریڈ کا معائنہ کیا، چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔ پولیس لائنز، ڈولفن، اینٹی رائٹ، ٹریفک پولیس، مجاہد اسکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، او سی یو، انویسٹی گیشن ونگ، تھانوں کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اس موقع پر کہا کہ جنرل پریڈ کا مقصد اہلکاروں کو الرٹ رکھنا، ڈسپلن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دینا ہے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************