رواں سال پنجاب میں 16 ہزار 881 اشتہاری گرفتار

Feb 16, 2026

 لاہور(کرائم رپورٹر) رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر سے مجموعی طور پر 16 ہزار 881 اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 5497 جبکہ بی کیٹگری کے 11 ہزار 384 اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔ صوبہ بھر سے 5355 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 1161 اور بی کیٹگری کے 4194 عدالتی مفرور شامل ہیں۔  ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ اسی دوران 2543 عادی مجرموں کو بھی گرفتار کیا گیا جن میں اے کیٹگری کے 777 جبکہ بی کیٹگری کے 1766 عادی مجرم شامل ہیں۔صوبائی دارالحکومت لاہور میں جاری کریک ڈاؤن کے دوران 3057 اشتہاری مجرمان، 2104 عدالتی مفرور اور 787 عادی مجرم گرفتار کیے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اشتہاری مجرمان، عدالتی مفروروں اور عادی مجرمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی اور ہدایت کی کہ صوبہ بھر میں اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن مزید مؤثر اور تیز کیا جائے۔

(روز نامہ اوصاف)

**********************