لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ رواں سال اب تک 4 لاکھ 88 ہزار سے زائد شہریوں نے پولیس خدمت مراکز سے مختلف سروسز حاصل کیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 2 لاکھ سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔ اسی طرح 72 ہزار 815 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا۔ 15 ہزار سے زائد شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے اور کمزور طبقات کے لیے جاری اقدامات کے تحت 14 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا۔تر 5 ہزار 239 شہریوں نے وہیکلز ویریفیکیشن کروائی، 13 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 93 جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ 22 ہزار 832 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں اور 6 وویمن وائیلنس رپورٹس درج کی گئیں۔13 ہزار 774 شہریوں نے ایمپلائیز رجسٹریشن کروائی اور 278 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفیکیشن حاصل کی۔
(روز نامہ پاکستان)
**********************
