رواں سال 5602 منشیات فروش گرفتار، مقدمات درج

Feb 15, 2026

لاہور (کر ائم رپو رٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ڈرگ فری پنجاب ویژن کی تکمیل میں صوبے بھر میں منشیات کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے منشیات کے بڑے ڈیلرز اور سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رواں سال اب تک صوبہ بھر میں 5 ہزار 602 منشیات فروش گرفتار کیے گئے جبکہ 5 ہزار 502 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں۔ کارروائیوں کے دوران منشیات فروشوں سے 3 ہزار کلوگرام سے زائد چرس، 421 کلوگرام ہیروئن، 124 کلوگرام آئس، 67 کلوگرام افیون اور 89 ہزار لٹر سے زائد شراب برآمد کی گئی۔ لاہور میں بھی منشیات کے خلاف بھرپور اقدامات کیے گئے، جہاں رواں سال 478 منشیات فروش گرفتار اور 463 مقدمات درج کیے گئے۔ لاہور میں منشیات فروشوں سے 125 کلوگرام چرس، 4 کلوگرام ہیروئن، 25 کلوگرام آئس اور 4 ہزار 752 لٹر شراب برآمد کی گئی۔

(روز نامہ پاکستان)

*********************