Feb 14, 2026
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکزکے اطراف اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ عبدالکریم نے مزید ہدایت کی کہ پولیس افسران نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لیے اقدامات کریں۔
(روز نامہ نئ بات)
**********************