آئی جی کی پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات ، ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل سنے

Feb 13, 2026

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے فورس کی ویلفیئر، مسائل کے فوری حل اورمحکمہ کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے افسران و اہلکاروں کے ذاتی و پیشہ ورانہ مسائل تفصیل سے سنے۔ آئی جی پنجاب نے درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔

(روز نامہ جنگ)

**************************