چوکی انچارج لکھو کی کی جانب سے شہری کو زنجیروں میں جکڑنے کا معاملہ: آئی جی پنجاب عبدالکریم کا سخت نوٹس

Feb 11, 2026

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عبدالکریم نے کاہنہ کے علاقہ میں انچارج چوکی لکھوکی کی جانب سے ایک شہری کو زنجیروں میں جکڑنے کے معاملے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔آئی جی پنجاب کے احکامات پر اے ایس پی آپریشنز کاہنہ آغا فصیح رحمان کو فوری طور پر تبدیل کرکے سنٹرل پولیس آفس کلوز کر دیا گیا ہے جبکہ ایس ایچ او تھانہ کاہنہ اسد عباس کو معطل کر دیا گیا ہے۔اسی طرح آئی جی پنجاب کے حکم پر چوکی انچارج لکھوکی عدنان ورک اور محرر محمد اظہر کے خلاف تھانہ کاہنہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کے ساتھ بدسلوکی، غیر انسانی سلوک اور اختیارات سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ 

(روز نامہ انصاف)

***********************