آئی جی پنجاب عبدالکریم نے سرکاری خط کتابت میں اپنے نام کیساتھ راؤ لکھنے سے منع کردیا

Feb 10, 2026

 آئی جی پنجاب رائوعبدالکریم نے سرکاری خط کتابت میںرائولکھنے سے منع کردیا۔آئی جی پنجاب کی خط وکتابت کیلئے عبدالکریم لکھنے کاپی ایس اونے مراسلہ جاری کردیا۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری دفاتر عبدالکریم ہی لکھیں گے۔اس سے قبل تعینات آئی جیز نے کبھی اپنی ذات برادری لکھنے سے منع نہیں کیا تھا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************