لاہور( کرائم رورٹر)چوکی قدرت اللہ پر ہونے والے خودکش حملے میں شہید ہونے والے پنجاب پولیس کے افسران و اہلکاروں کی 17ویں برسی منائی گئی۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے شہداء پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔آئی جی پنجاب راؤ عبدالکریم نے اپنے پیغام میں کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوت ہمارے لیے فخر ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے شہداء کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ چوکی قدرت اللہ حملے کے شہداء کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 2009 میں7 فروری کو میانوالی کی چوکی قدرت اللہ پر ہونے والے خودکش حملے میں پنجاب پولیس کے 6 افسران و اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا تھا۔ شہداء میں ایک اے ایس آئی، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور چار کانسٹیبل شامل تھے۔
(روز نامہ جنگ)
**********************
