کچےمیں پولیس ‘ملٹری کا آپریشن2خطرناک ڈاکوئوں کا سرنڈر

Feb 05, 2026

لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس رحیم یار خان اور ملٹری انٹیلی جنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران50،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو جمیل اندھڑ اور ابراہیم شرنے سرنڈر کردیا۔سکیورٹی اداروں کے مربوط اقدامات پراندھڑ گینگ کے یہ خطرناک ملزم ہتھیار ڈال کر خود کو قانون کے حوالے کرنے پر مجبور ہو ئے۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے کہا کچے میں آخری ڈاکو کے سرنڈر کرنے تک پوری قوت  کے ساتھ آپریشن جاری رہے گا۔پنجاب پولیس اور حساس ادارے علاقے میں قیام امن، جرائم کے خاتمے اور قانون کی بالادستی یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************