کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ شہریوں سے بدسلوکی ریڈ لائن :آئی جی پنجاب

Feb 05, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے تعیناتی کے بعد سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت نے راؤ عبدالکریم کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسر سرکاری امور کی انجام دہی میں ڈسپلن، رولز اینڈ پروسیجرز کو فالو کریں۔ تھانہ کلچر میں بہتری اور ٹریفک مینجمنٹ کے اہداف کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور شہریوں سے بدسلوکی ریڈ لائن ہیں۔ اختیارات سے تجاوز اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کڑا احتساب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے محفوظ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایا جائیگا۔ صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو منظور شدہ پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے کی اجازت ہے جبکہ قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، فحاشی اور دیگر غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئیگا۔کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی‘ شہریوں سے بدسلوکی ریڈ لائن :آئی جی پنجابلاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ عبدالکریم نے تعیناتی کے بعد سنٹرل پولیس آفس لاہور میں پنجاب پولیس کے پہلے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت نے راؤ عبدالکریم کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔انہوں نے کہا کہ پولیس افسر سرکاری امور کی انجام دہی میں ڈسپلن، رولز اینڈ پروسیجرز کو فالو کریں۔

تھانہ کلچر میں بہتری اور ٹریفک مینجمنٹ کے اہداف کی تکمیل اولین ترجیح ہے۔کرپشن، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور شہریوں سے بدسلوکی ریڈ لائن ہیں۔ اختیارات سے تجاوز اور ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کڑا احتساب کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور میں تین روزہ بسنت فیسٹیول کے محفوظ انعقاد کیلئے ضابطہ اخلاق اور حکومتی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمدکو یقینی بنایا جائیگا۔ صرف رجسٹرڈ پتنگ فروشوں کو منظور شدہ پتنگیں اور ڈوریں فروخت کرنے کی اجازت ہے جبکہ قانون شکنی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ بسنت کے دوران ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش، فحاشی اور دیگر غیر اخلاقی رویوں پر قانون فوری حرکت میں آئیگا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************