Feb 03, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل براہ راست سن کر فوری ریلیف فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔آئی جی پنجاب نے سروس، ڈسپلن، ٹرانسفر، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق درخواستوں پر موقع پر ہی متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے دیگر ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلق درخواستوں پر بھی متعلقہ افسران کو بروقت کارروائی کی ہدایات دیں۔
(روز نامہ جنگ)
************************
