لاہور(نامہ نگار) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں جس کے تسلسل میں پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 19 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا ڈی ایس پی محمد عثمان کو علاج معالجے کیلئے 5 لاکھ روپے فنڈز جاری کیے گئے۔ کانسٹیبل محمد جمشید کو ان کی اہلیہ کی ہارٹ سرجری کیلئے بھی 5 لاکھ روپے فراہم کیے گئے۔سینٹری ورکر رئیس عنایت کو گردوں کے علاج کیلئے 2 لاکھ روپے فنڈز جاری ۔جبکہ اے ایس آئی امان اللہ کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ 60 ہزار روپے دئیے گئے ہیں۔ ریٹائرڈ آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ارشاد، سب انسپکٹر جعفر رضا، کانسٹیبلز محمد اشفاق، سمسون ریٹائرڈ کانسٹیبلز ثنا اللہ اور محمد جاوید اعوان کو علاج معالجے کیلئے ایک لاکھ روپے فی کس فراہم کیے گئے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************