مینٹورز کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں،ڈی جی سپورٹس

Jan 26, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈائریکٹر جنرل پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس عمران ارشد کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان پولیس سپورٹس بورڈ کی تشکیلِ نو، پولیس فورس میں کھیلوں کی کارکردگی کو مزید فروغ دینے اور ایتھلیٹس کی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر تفصیلی غور کیا گیا ، اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ پولیس فورس میں موجود بے پناہسپورٹس ٹیلنٹ کو منظم انداز میں سامنے لانے کیلئے ملک گیر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا انہوں نے ہدایت کی کہ مختلف کھیلوں کے مینٹورز کھلاڑیوں کی تکنیکی اور جسمانی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کیلئے بھرپور ک ردار ادا کریں۔ گا۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آئی اے بی عمران محمود، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، چیف سپورٹس آفیسر آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی جبکہ سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر، موٹرویز پولیس، انٹیلی جنس بیورو اور نیب کے سپورٹس نمائندوں اور سینئر افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

(روز جنگ)

**********************