لاہور(کرائم رپورٹر)انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی صحت و فلاح کو ترجیح دیتے ہوئے علاج معالجے کی مد میں مزید 20 لاکھ 60 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فورس اور ان کے خاندانوں کی ویلفیئر پر یومیہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے یہ فنڈز میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد منظور کیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود ادارے کی اولین ذمہ داری ہے۔آئی جی پنجاب کے مطابق گزشتہ سال سی پی او سمیت تمام اضلاع نے پولیس فورس کی ویلفیئر پر تقریباً پونے 8 ارب روپے خرچ کیے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مختلف اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) کے تحت بھی ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
(روز نامہ جنگ)
*******************