ٹورسٹ فورس کی تشکیل سے980 نئی سیٹیں پیدا ہونگی : آئی جی پنجاب

Jan 25, 2026

لاہور(نامہ نگار)سنٹرل پولیس آفس میں ڈی ایس پی سے ایس پی کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے رینک لگائے۔ انہوںنے ترقی پانے والے افسران اور ان کے اہلخانہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید دلجمعی،دیانتداری اور پیشہ ورانہ جذبے سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کچہ کریمنلز کیخلاف پنجاب پولیس کی کامیاب کارروائیوں کو سراہے جانے پر شکرگزار ہیں۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کیلئے ایک ہزار نئی آسامیوں کی منظوری بہترین کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ ٹورسٹ فورس کی تشکیل سے پنجاب پولیس میں مزید 980 نئی سیٹیں پیدا ہوں گی جبکہ سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ کیلئے جدید آلات کی منظوری سے دہشت گردی اور شرپسند عناصر کے تدارک میں مدد ملے گی۔تقریباً 2 ہزار نئی اسامیوں کی منظوری سے پنجاب پولیس میں مختلف عہدوں پر ترقی کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ رواں سال کانسٹیبل سے ڈی ایس پی رینک تک 8 ہزار کے قریب پروموشنز ہونے جا رہی ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************