Jan 24, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر سے)آئی جی پنجاب نے 54ایس پیز کے تقرروتبادلے کردیئے۔تبدیل ہونےوالوں میں ترقی پانیوالے افسران بھی شامل ہیں ۔ سید عباس شاہ ایس پی رائٹ مینجمنٹ پولیس لاہور تعینات ہوگئے ۔ حافظ خضر زمان ایس پی ٹریفک ماڈل ٹاون ڈویژن لاہور تعینات کردیے گئے ۔ جن میںوارث کلیار کو ایس پی اینٹی رائٹ یونٹ،ایس پی رضا عباس نقوی بٹالین کمانڈر 5پنجاب کانسٹیبلری،سعادت علی ایس پی ٹیکنیکل ٹیلی کمیونیکیشن لاہور پنجاب،رائے احسان کو ایس پی گورنر ہاؤس سپیشل برانچ ،احمد خان نیازی ایس پی ٹیلی کمیونیکیشن پنجاب لاہور تعینات کیا اورارشد حیات کانجو کو ایس پی آپریشنزٹوسیف سٹیز اتھارٹی لاہور کی تعیناتی بھی شامل ہے ۔
(روز نامہ جنگ)
**********************