لاہور(نامہ نگار)پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر جمعۃ المبارک کو سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں پر پٹرولنگ بڑھائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ اس سلسلے میں تمام ڈی پی اوز اور سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں۔ پولیس افسران نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور موقع پر ان کے حل کیلئے اقدامات کریں۔ سینئر افسران مساجد کے ذریعے شہریوں کے گھر کی دہلیز پر ان کے مسائل سنیں اور حل کو یقینی بنائیں۔
(روز نامہ نوائے وقت)
********************