Jan 24, 2026
لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے لاہور سمیت صوبہ بھر میں جرائم پیشہ اور مشتبہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سویپ آپریشنز تسلسل کیساتھ جاری ہیں۔ رواں سال کے ابتدائی 22 دنوں کے دوران صوبہ بھر میں مجموعی طور پر 380 سرچ اینڈ سویپ آپریشنز کیے گئے جن کے دوران 13 ہزار 985 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ 29 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث 7707 اشتہاری، 2574 عدالتی مفرور اور 978 عادی مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار جرائم پیشہ و مشتبہ افراد کے قبضہ سے بڑی تعداد میں ناجائز اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ملک دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے سرچ اینڈ سویپ آپریشنز بلا تعطل جاری رکھے جائیں گے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************
