کچے میں آپریشن‘ ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والے ڈاکو سمیت 81 گرفتار

Jan 24, 2026

لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس اور ملٹری انٹیلیجنس نے رحیم یار خان اور راجن پور کے کچے کے علاقوں میں خطرناک کریمنل گینگز کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں بدنامِ زمانہ اندھڑ گینگ کے 24 خطرناک ارکان نے پولیس کے سامنے سرنڈر کر دیا۔ سرنڈر کرنے والوں میں 50،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والے انتہائی مطلوب ملزم شیرا کورائی اور شاہد اندھڑ بھی شامل ہیں۔ راجن پور کے کچہ عمرانی،سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں پولیس آپریشن کے دوران مزید 81 انتہائی مطلوب ڈاکوؤں نے پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔ سرنڈر کرنے والوں میں ایک کروڑ روپے سر کی قیمت والا بدنام زمانہ ڈاکو مجیب لنڈ،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا متارا سکھانی،25 لاکھ روپے سر کی قیمت والا نواب سکھانی،50 لاکھ روپے سر کی قیمت والا عیسیٰ لونڈ اور اس کا ساتھی یعقوب لونڈ شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*******************