پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کیلئے مزید 17لاکھ 50ہزار کے فنڈز جاری

Jan 23, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے غازی اہلکاروں کے بہترین علاج کے لیے پُرعزم ہے لاہور سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں دورانِ ڈیوٹی زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کے علاج معالجے کے لیے مزید 17 لاکھ 50 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر کہا کہ پولیس غازیوں کا بہترین علاج معالجہ اور ان کی جلد از جلد بحالی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس اپنے ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ کر رہی ہے۔آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے دوران ہزاروں پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو ہدایت کی کہ غازی اہلکاروں کی ہیلتھ ویلفیئر میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے اور ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے۔

(روز نامہ جنگ)

***********************