انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، کانسٹیبل مستنصر علی کی طبی مالی امداد سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح، لیڈی کانسٹیبل حافظہ رابعہ کی سرکاری رہائش کی فراہمی سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ مزید برآں، انسپکٹر فاروق کی منفی اے سی آر خارج کرنے سے متعلق درخواست پر اے آئی جی لیگل کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ 8 ٹریفک وارڈنز کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کیے۔
(روز نامہ جناح)
************************
