آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل جاری
میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے 6 اسسٹنٹس کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دے دی گئی
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں افسران و اہلکاروں کی ترقیوں کا عمل بلا تعطل جاری ہے جس کے تسلسل میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں میرٹ، قواعد و ضوابط اور سروس ریکارڈ کی روشنی میں 6 اسسٹنٹس کو آفس سپرنٹنڈنٹ کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران میں محمد منتظر مہدی، ضیاء الرحمن، محمد وقاص نذر، مونا ظفر، نبیلہ اشرف اور مدیحہ نسیم شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجاز ملہی نے ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے مزید تندہی، ایمانداری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر75)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
