Jan 21, 2026
ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے کی۔ اجلاس میں سٹینوگرافر سے سینئر سکیل سٹینوگرافر کے عہدے پر ترقی کے لیے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سینئر سکیل سٹینوگرافر کے عہدے کے لیے 60 کے قریب سٹینوگرافرز کے کیسز زیر غور آئے۔ اجلاس میں تمام کیسز کو میرٹ، قواعد و ضوابط اور سروس ریکارڈ کی روشنی میں جانچا گیا۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس میں ترقیوں کا عمل مکمل شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جا رہا ہے اور صرف میرٹ پر پورا اترنے والے اہل افسران و اہلکاروں کو اگلے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
(روز نامہ اوصاف)
***********************
