لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس دھاتی ڈور اور غیر قانونی پتنگ بازی کیخلاف صوبہ بھر میں مؤثر اور بھرپور کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اِن ایکشن ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 18 دنوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسدادِ پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 357 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ 360 مقدمات درج کیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران 30 ہزار 774 پتنگیں اور 676 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں کریک ڈاؤن کے دوران 107 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ متعدد مقدمات درج کیے گئے جبکہ 2 ہزار 650 پتنگیں اور 97 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا صوبہ بھر میں کسی بھی مقام پر پتنگ بازی ہرگز قابلِ برداشت نہیں، خلاف ورزی کی صورت میں بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔لاہور میں بھی حکومتی شرائط اور قوانین کے مطابق صرف مخصوص دنوں میں ہی بسنت کی اجازت دی گئی ہے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*********************