لاہور(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو جدید اور ڈیجیٹل پولیسنگ سہولیات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں سال کے ابتدائی 17 روز میں ایک لاکھ 70 ہزار سے زائد شہریوں نے صوبہ بھر میں قائم پولیس خدمت مراکز سے مختلف پولیسنگ سروسز حاصل کیں۔76 ہزار 807 شہریوں نے جنرل پولیس ویریفکیشن کروائی جبکہ 39 ہزار 431 سے زائد شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔ 25 ہزار 107 شہریوں نے کرایہ داری اندراج کی سہولت سے فائدہ اٹھایا اور 4 ہزار 337 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس فراہم کئے گئے۔ کمزور طبقات کیلئے جاری خصوصی اقدامات کے تحت 4 ہزار 943 افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا گیا جبکہ 1 ہزار 975 شہریوں نے وہیکلزویریفکیشن کروائی۔ 4 ہزار 851 شہریوں نے دستاویزات کی اندراجِ گمشدگی کروائی اور 93 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کی گئی۔ 7 ہزار 215 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 3 ویمن وائلنس رپورٹس درج ہوئیں۔ 5 ہزار 185 شہریوں نے امپلائز رجسٹریشن کروائی جبکہ 84 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویریفکیشن کی سہولت حاصل کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس خدمت مراکز پبلک سروس ڈیلیوری کا شاندار فلیگ شپ پراجیکٹ ہیں جہاں شہریوں کو 24/7 معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ پولیس خدمت مراکز کی خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں ۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************
