شہداء پولیس کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائیگا، آئی جی پنجاب

Jan 19, 2026

لاہور(کرائم رپورٹر)سانحہ سیشن کورٹ لاہور کی   برسی کے موقع پر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہداء  پولیس کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنے والے عظیم سپوتوں اور ان کے اہلِ خانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سانحہ سیشن کورٹ کے شہداء پولیس کی یاد ہمیشہ ہمارے دلوں میں تازہ رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس 1700 سے زائد شہداء  کی امین ہے اور ان کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گاآئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پنجاب پولیس کا ہر سپاہی فرنٹ لائن فورس کا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہداء   پولیس کے اہلِ خانہ کی بہترین ویلفیئر پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے آئی جی پنجاب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء  کی قربانیوں کے تسلسل کو مشعلِ راہ بنا کر امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ 

(روز نامہ پاکستان)

*********************