لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور سمیت صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی جانب سے منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر اور مربوط کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 16 روز کے دوران 95 منظم گینگز کے 210 کارندوں کو گرفتار کیا گیا ۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے، جس میں قیمتی اشیاء اور دیگر لوٹا گیا سامان شامل ہے۔ کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ بھی پولیس نے تحویل میں لیا۔ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 32 کلاشنکوف، 54 رائفلز، 1122 پسٹلز، 90 بندوقیں، 23 ریوالور اور ہزاروں کی تعداد میں گولیاں برآمد کی گئیں۔آئی جی پنجاب نے صوبہ بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشنز کو مزید تیز اور مؤثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور قانون شکن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔
(روز نامہ پاکستان)
*************************
