Jan 18, 2026
لاہور(کرائم رپورٹر)35 ویں نیشنل گیمز 2025ء میں میڈلز جیتنے والے پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 41 فاتح کھلاڑیوں، کوچز اور ٹیم مینجرز کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نیشنل گیمز میں میڈلز جیتنے والے پولیس ایتھلیٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سپورٹس ایونٹس میں شاندار کارکردگی کے ذریعے محکمہ پولیس کا نام روشن کرنے والے کھلاڑیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں اب تک کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
(روز نامہ جنگ)
********************

