لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس فورس اور ان کے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں۔پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کے علاج معالجے کے لئے مزید 29 لاکھ 40 ہزار روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ مرحوم سینئر کلرک انور علی کی بیوہ کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے 5 لاکھ روپے‘ریٹائرڈ اسسٹنٹ سید ضیاء شبیر کو بلڈ کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے ‘مرحوم اے ایس آئی عبدالوحید کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے 2 لاکھ 25 ہزار روپے ‘کانسٹیبل قمر عباس کو ڈیڑھ لاکھ روپے‘ مرحوم سب انسپکٹر مختار حسین کی بیوہ اور مرحوم ریٹائرڈ کانسٹیبل شوکت علی کی بیوہ کو کینسر کے علاج کیلئے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ روپے‘کانسٹیبلز شہریار،محمد نواز،محمد اسلم اور لیڈی کانسٹیبل شکیلہ منیر کو علاج کیلئے ایک ایک لاکھ روپے ‘اے ایس آئی اکرام اللہ، ٹریفک اسسٹنٹ انوارالحق اور سینئر کلرک شہزاد رفیع کو علاج کیلئے ایک ایک لاکھ روپے ‘کانسٹیبلز محمد بلال، محمد راشد اور محمد ذیشان کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار ‘انسپکٹر عمران مقبول،ہیڈ کانسٹیبل جواد حسین اور ڈرائیور کانسٹیبل ندیم شاہد کو علاج کیلئے مجموعی طور پر 2 لاکھ 20 ہزار روپے دیئے گئے۔ڈی ایس پی محمد اسماعیل، لیڈی ہیڈ کانسٹیبل مسرت شاہین اور جونیئر پٹرولنگ آفیسر عدیل عادل کو علاج کیلئے2 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے۔اے ایس آئی محمد صدیق،نرحوم کانسٹیبل فیاض احمد کی بیوہ اور ریٹائرڈ کانسٹیبل محمد اسلم کو علاج کیلئے ایک لاکھ 70 ہزار روپے فراہم کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجراء کی منظوری دی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
*****************************