لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک وارڈن فواد خان نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ہوئی۔ ملاقات کے دوران آئی جی پنجاب نے شہریوں کو ٹریفک قوانین میں حالیہ ترامیم سے آگاہ کرنے پر ٹریفک وارڈن فواد خان کی خدمات کو سراہا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فواد خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں کو ٹریفک قوانین، انفورسمنٹ کے طریقہ کار اور موٹر وہیکل آرڈیننس کے بارے میں مؤثر اور بھرپور آگاہی فراہم کی، ۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریفک آگاہی کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے پر ٹریفک وارڈن فواد خان کو کیش ایوارڈ اور تعریفی لیٹر سے نوازا۔ اس موقع پر آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہریوں میں ترمیم شدہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی پیدا کرنا نہایت ضروری ہے تاکہ ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔
(روز نامہ جنگ)
***********************
