پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کو چھت کی فراہمی کے لیے پرعزم

Jan 13, 2026

 پنجاب پولیس اپنے شہداء کے اہل خانہ کو رہائش کی فراہمی کے عزم پر کاربند ہے۔ فرض کی راہ میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایک اور شہید کانسٹیبل عبداللہ بن مظہر کے اہلخانہ کو ایک کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر فراہم کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو ان کی پسند کے مطابق ملتان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ گھر خرید کر دیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے لیے گھر کی فراہمی کے فنڈز جاری کیے۔ یاد رہے کہ شہید کانسٹیبل عبداللہ بن مظہر نے 2024ئ میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جامِ شہادت نوش کیا۔ شہید کے اہلخانہ میں اہلیہ اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید کانسٹیبل عبداللہ بن مظہر کی لازوال قربانی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کانسٹیبل عبداللہ بن مظہر نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جامِ شہادت نوش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے اس بہادر فرزند کی قربانی کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس، شہید کانسٹیبل عبداللہ بن مظہر جیسے 1700 سے زائد شہداء کی امین فورس ہے۔

(روز انمہ نوائےوقت)

*********************