لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبہ بھر میں جمعۃ المبارک کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کی تھی۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے جمعۃ المبارک کے موقع پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مساجد، امام بارگاہوں، مزارات، مارکیٹوں اور دیگر حساس مقامات کی سکیورٹی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ مساجد، امام بارگاہوں، کاروباری مراکز اور شاہراہوں کے اطراف پٹرولنگ میں نمایاں اضافہ کیا جائے جبکہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سرچ، سویپ اور کومبنگ آپریشنز تسلسل کے ساتھ جاری رکھے جائیں۔ لا اینڈ آرڈر کا قیام، شہریوں کی جان و مال اور املاک کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ پولیس افسران نمازِ جمعہ کے بعد مساجد میں شہریوں کے مسائل سنیں اور فوری حل کیلئے اقدامات کریں۔
(روز نامہ نوائےوقت)
********************