لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ تحفظ درسگاہ میں زیرِ تعلیم ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ٹرانسجینڈر طلباء وفا عباس، رویان اور دیگر بچوں کو بہترین تعلیمی کارکردگی پر انعامات دیے گئے۔ تقریب میں انچارج تحفظ مرکز لبرٹی عاصمہ رحمان، انچارج میثاق سنٹر فرحان پرویز، وکٹم سپورٹ افسران کشش خان، معصومہ رانا، انزہ خانزادی سمیت تدریسی و انتظامی عملے نے شرکت کی۔تقریب میں ہیڈ آف ٹیچنگ اسٹاف انعم زبیر، ایڈمن افسر عمران بھٹی، شرجیل محمود، شرجینہ تیمور، روبینہ خان اور سیدہ نوشین نقوی بھی موجود تھیں۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے انعامات حاصل کرنے والے ٹرانسجینڈر بچوں کو شاندار کامیابی پر شاباش دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی میدان میں ٹرانسجینڈر بچوں کی کامیابی تحفظ درسگاہ کے محفوظ اور تعمیری ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ درسگاہ بے گھر ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے گھر سے دور اپنی چھت ہے، جہاں لاوارث اور گھر سے نکالے گئے بچوں کو رہائش، کھانا اور معیاری تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ تحفظ درسگاہ میں تعلیم و تربیت سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بہترین اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
(روز نامہ پاکستان)
**************************
