آئی جی پنجاب سے پولیس ملازمین ‘اہلخانہ کی ملاقاتیں ‘مسائل حل کرنے کاحکم

Jan 09, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِخانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔ اے ایس آئی ذوالفقار علی کی میڈیکل ریسٹ ‘ لیڈی کانسٹیبل رافیعہ ارسلان کی ٹرانسفر‘ ڈی ایس پی لیگل قدیر انور کی پروموشن سے متعلق درخواست پر ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************