Jan 09, 2026
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس نے فرض کی راہ میں جان قربان کرنے والے ایک اور شہید شہید کانسٹیبل محمد عمران کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ 35لاکھ روپے مالیت کا رہائشی گھر فراہم کر دیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید کے اہلِ خانہ کی خواہش کے مطابق رحیم یار خان کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ شہید کانسٹیبل محمد عمران نے سال 2024 میں کچہ کے علاقے میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں جامِ شہادت نوش کیا۔
(روز نامہ جنگ)
************************