آئی جی پنجاب کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس

Jan 09, 2026

لاہور(کر ائم رپو رٹر)آئی جی پنجاب عثمان انور کی زیر صدارت سال 2026ء کا پہلا پروموشن بورڈ اجلاس ہوا، جس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کیلئے  افسران کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پروموشن بورڈ میں میرٹ اور قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والے ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدہ پر ترقی دی جائیگی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے اس موقع پر واضح کیا کہ ترقیوں کے تمام فیصلے شفافیت، اہلیت اور سروس ریکارڈ کی بنیاد پر کیے جائیں گے۔ دوسری جانب دوسری جانب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور ان کے مسائل توجہ سے سنے آئی جی پنجاب نے ملازمین کے مسائل کے فوری حل اور ریلیف کی فراہمی کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے۔دریں اثناء سنٹرل پولیس آفس میں دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کیخلاف غیر معمولی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنیوالے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 21 نڈر پولیس افسران و جوانوں کو آئی جی پی  بہادری میڈلز سے نوازا۔

(روز نامہ پاکستان)

********************