لاہور (کرائم رپورٹر) سنٹرل پولیس آفس میں دہشت گردوں اور خطرناک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف غیر معمولی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 21 نڈر پولیس افسران و جوانوں کو آئی جی پی (Gallantry) بہادری میڈلز سے نوازا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فرض کی راہ میں جانوں کی پرواہ نہ کرنے والے بہادر پولیس جوان ہماری اصل طاقت ہیں اور پنجاب پولیس ان کی جرات و قربانیوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ سی ٹی ڈی کے افسران اور جوان فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گیلنٹری میڈلز حاصل کرنے والوں میں راجن پور کے 8جوان شامل ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی لاہور کے 3، سی ٹی ڈی راولپنڈی کے 2 اور سی ٹی ڈی ملتان کا ایک اہلکار بھی اعزاز پانے والوں میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ اور ڈی جی خان سے 2، 2جبکہ اوکاڑہ سے ایک جوان کو گیلنٹری میڈل سے نوازا گیا۔
(روز نامہ جنگ)
***********************