پہلا پروموشن 2026 بورڈ اجلاس 72ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال

Jan 09, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سال 2026ء کا پہلا پروموشن بورڈ اجلاس ہوا، جس میں ڈی ایس پی سے ایس پی رینک پر ترقی کے لیے افسران کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ,ایس پی عہدے پر ترقی کے اہل 72ڈی ایس پیز کے ناموں کی سفارشات حکومت پنجاب کو ارسال کر دیں، اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ راؤ عبدالکریم، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ڈاکٹر محمد عابد خان اور ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا شریک ہوئے۔

(روز نامہ جنگ)

*********************