شہید ڈی ایس پی کی بیٹی ماہ نور طارق کی آئی جی پنجاب سے ملاقات

Jan 08, 2026

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی بیٹی ماہ نور طارق نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے ماہ نور طارق کو پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کے امتحان میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شہید ڈی ایس پی طارق کمبوہ کی اہلیہ کو محدود وسائل کے باوجود بیٹی کو اعلیٰ تعلیم دلوانے، محنت، صبر اور استقامت کے ساتھ بہترین تربیت کرنے پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شہداء کے اہلِ خانہ کی قربانیاں قوم کیلئے مشعلِ راہ ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

********************