پولیس میں میرٹ پر ہزاروں پروموشنز، جرائم و شکایات میں نمایاں کمی

Jan 07, 2026

لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیرِ نگرانی سال 2025ء کے دوران پنجاب پولیس نے اصلاحات، ویلفیئر اور عوامی سہولیات کے شعبوں میں نمایاں اقدامات کیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سال 2025ء میں صوبہ بھر میں میرٹ اور سنیارٹی کی بنیاد پر 6ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو ترقیاں دی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹریفک وارڈنز اور سینئر ٹریفک وارڈنز کی فاسٹ ٹریک پروموشنز کے لیے حکومت پنجاب سے نئے پروموشن اسٹرکچر کی منظوری بھی حاصل کی گئی۔ پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کے لیے سال 2025ء میں پونے 8ارب روپے خرچ کیے گئے۔ ویلفیئر اقدامات کے تحت پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کا ماہانہ وظیفہ 15ہزار روپے سے بڑھا کر 30ہزار روپے کر دیا گیا، جبکہ سیریبل پالسی میں مبتلا بچوں کا وظیفہ 10ہزار سے بڑھا کر 20ہزار روپے کیا گیا۔

(روز نامہ جنگ)

***********************