لاہور(نامہ نگار)پولیس ملازمین اور ان کے اہل خانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 27 لاکھ 35 ہزار روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کانسٹیبل ممتاز علی کو بیٹے کی سماعت کے علاج کیلئے 7 لاکھ 55 ہزار روپے سے زائد فنڈز جاری کئے گئے۔ آفس سپرنٹنڈنٹ محمد ارشد کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے اڑھائی لاکھ روپے دیئے گئے۔ اے ایس آئی طارق محمود کو اہلیہ کے کینسر کے علاج کیلئے 2 لاکھ 30 ہزار روپے فنڈز جاری کئے گئے۔ غازی انسپکٹر محمد اعجاز کو دماغی سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے دیئے گئے۔ کانسٹیبلز عبدالنافع، عامر ارشاد اور عطاء الرحمٰن کو علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے فراہم کئے گئے۔ ریٹائرڈ ڈی ایس پی سبطین بخاری، لیڈی انسپکٹر نسرین اختر اور ڈرائیور کانسٹیبل فیض احمد کو بھی علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے فنڈز جاری کئے گئے۔ غازی سب انسپکٹر محمد سرفراز، کانسٹیبلز امتیاز احمد اور شہزاد احمد کو علاج معالجے کیلئے ایک ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس فورس اور ان کے اہل خانہ کی ویلفیئر پر روزانہ 2 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد خرچ کیے جا رہے ہیں جبکہ گزشتہ سال سی پی او سمیت تمام اضلاع میں فورس کی ویلفیئر کیلئے مجموعی طور پر پونے 8 ارب روپے خرچ کئے گئے۔
(روز نامہ نوائےوقت)
***********************