انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور ان کے اہلِ خانہ نے سنٹرل پولیس آفس لاہور میں ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل بغور سنے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ تفصیلات کے مطابق، سب انسپکٹر محمد ندیم صابر کی تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔ اسی طرح، اے ایس آئی محمد ظہیر کی تبادلے کی درخواست پر بھی ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت دی گئی۔ہیڈ کانسٹیبل سردار صدیق کی تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔سینئر کلرک سید حسین رضا کی والدہ کی سرکاری رہائش کی تبدیلی سے متعلق درخواست پر اے آئی جی ڈویلپمنٹ کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔مرحوم سینئر کلرک سید محمد رضا کی بیوہ کی معذور بیٹے کی مدد سے متعلق درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔غازی ہیڈ کانسٹیبل فیصل رفیق کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو جبکہ ہیڈ کانسٹیبل محمد اکمل کی درخواست پر بھی ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔
(روز نامہ انصاف)
*************************
