Jan 06, 2026
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہفتہ وار جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ سینئر پولیس افسران نے جنرل پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ پریڈ میں شریک دستوں نے سلامی پیش کی۔ جنرل پریڈ میں پولیس لائنز، ڈولفن فورس، اینٹی رائٹ فورس، ٹریفک پولیس، مجاہد سکواڈ، ایس پی یو، لیڈیز پولیس، انویسٹی گیشن ونگ اور آپریشن ونگ تھانہ جات کے افسران و جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پریڈ کے دوران سینئر افسران نے پریڈ میں شریک افسران و جوانوں کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔ جنرل پریڈ میں حصہ لینے والے اہلکاروں کے چاق و چوبند دستوں نے شاندار مارچ پاسٹ کیا جبکہ خواتین اہلکاروں نے بھی جنرل پریڈ میں شرکت کی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************
